آئی فون کو کوکاکولا میں ابالیں تو کیا ہوتا ہے ؟اس آدمی نے کر دکھایا

آئی فون کو کوکاکولا میں ابالیں تو کیا ہوتا ہے ؟اس آدمی نے کر دکھایا
آئی فون کو کوکاکولا میں ابالیں تو کیا ہوتا ہے ؟اس آدمی نے کر دکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) ایپل کا آئی فون 6 جب سے منظر عام پر آیا ہے صارفین اس کے سخت سے سخت امتحان لے رہے ہیں اور اب ایک امریکی شخص نے اپنے نئے نویلے آئی فون 6 کو ابلتی ہوئی کوکا کولا میں ڈال کر دلچسپ ترین تجربہ کر دیا ہے۔

اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا
اس تجربے کی یو ٹیوب پر آنے والی ویڈیو نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا لیے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان صاحب نے پہلے ایک برتن میں کوکا کولا ڈال کر اسے چولہے پر رکھ کر خوب گرم کیا اور جب یہ ابلنا شروع ہو گئی تو اس میں آئی فون 6 کو ڈال دیا۔ ویڈیو کے یہ لمحات بہت دلچسپ ہیں کیونکہ تقریباً ایک لاکھ روپے کا آئی فون ابلتی کوکا کولا میں پڑا ہے اور اس تجربے کا نتیجہ دیکھنے کے لیے صبر کرنا مشکل ہے لیکن پھر اچانک یہ نتیجہ ایک دھماکے کہ صورت میں سامنے آتا ہے اور کھولتا ہوا آئی فون 6 پھٹ جاتا ہے جس کے ساتھ ہی ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ تو جناب اب آپ کو خود اس قسم کا تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ابلتی ہوئی کوکا کولا میں ڈالنے سے آپ کا آئی فون دھماکے سے پھٹ جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -