مردوں کو بھی حاملہ پن کی علامات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف

مردوں کو بھی حاملہ پن کی علامات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،تحقیق میں انتہائی ...
مردوں کو بھی حاملہ پن کی علامات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)حاملہ ہونے کے بعد صرف ماں میں ہی تبدیلیاں نہیں آتیں بلکہ باپ میں بھی اس کے آثار نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔مشی گن یونیورسٹی کی جانب سے کی کی گئی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں کے ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ تحقیق کار رابن ایڈلسٹین کا کہنا ہے کہ خواتین میں salivary testosterone, cortisol, estradiol اور progesterone ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ مردوں میں testosterone اور estradiol ہارمونز کی سطح کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ testosterone ہارمون کی کمی سے مردوں میں جارحیت کم ہوجاتی ہے او ر وہ لوگوں کا زیادہ خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں جبکہ estradiol میں کمی سے ان میں ذمہ داری کا احساس بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔تحقیق کار کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ مردوں میں یہ تبدیلیاں کیوں آجاتی ہیں اور شاید یہ ممکن ہو کہ باپ بننے کی خوشی میں ان میں احساس ذمہ داری اجاگر ہوتا ہے اور وہ اپنی شریک حیات کی طرح اس تبدیلی سے گزرتے ہیں۔ یہ تحقیقAmerican Journal of Human Biologyمیں چھپ چکی ہے۔

گاؤں کے رہنے والے پر اسرار بیماری میں مبتلا بات بات پر سونے لگے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -