متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی
دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور وزٹ ویزا کی نہ صرف فیس بڑھا دی گئی ہے بلکہ ویزے میں 10 دن یا ایک ماہ توسیع کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نافذ العمل ہو چکا ہے۔
18سالہ طالبہ کا خودکشی سے قبل فیس بک پر خوفناک پیغام
سنگل اینٹری سیاحتی ویزے کی فیس 210 درہم سے بڑھا کر 250 درہم (تقریباً 6,854 روپے) کر دی گئی ہے جبکہ ملٹی پل اینٹری سیاحتی ویزے کی فیس 350 درہم (تقریباً 9,600 روپے) ہے اور اس میں مزید 30 دن کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تین ماہ کے وزٹ ویزے کی فیس تقریباً 790 درہم(تقریباً 21,700 روپے) ہو گی۔ توسیعی مدت کے خاتمہ کے بعد اب وزٹ ویزے کی معیاد صرف ایک ماہ اور 3 ماہ ہو گی۔