بہادر لڑکی نے چھیڑ خانی کرنے والے مر د کے ساتھ وہ سلوک کر دکھایا جو ہر خاتون کو کر نا چاہئے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست نے تو خواتین کو جنسی درندوں سے بچانے میں مکمل ناکامی ظاہر کردی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارتی معاشرہ بھی کوئی مثبت کردار ادا کرتا نظر نہیں آتا۔ حکام اور معاشرے کی بے حسی کا شکار ایک ایسی ہی نوجوان طالبہ نے بالآخر مجبور ہوکر ایک جنسی درندے کو خود ہی قابو کرلیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے پولیس سٹیشن لے گئی۔
یہ بدھ رہنما کیا کر رہاہے ؟جان کر آپ کا منہ کُھلا کا کُھلا رہ جائے گا
تھرڈ ایئر کی طالبہ پرادھنیا منڈارے دوپہر کے وقت کاندیولی ریلوے سٹیشن پر اتری تو سینکڑوں لوگوں کے سامنے ایک نشئی نے اس کے ساتھ دست درازی شروع کردی۔ جب لڑکی نے بدمعاش شخص سے بچنے کی کوشش کی اور اس دوران کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا تو اس نے ہمت کرکے خود ہی نشئی کو بالوں سے پکڑ کر جھنجھوڑا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر آرہا۔ لڑکی نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کردیا اور بالآخر قریبی پولیس سٹیشن تک لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔
بہادر لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرکے اپنی عزت بچانے میں کامیاب ہوگئی لیکن ریلوے سٹیشن پر موجود سینکڑوں لوگوں کی بے شرمی اور بے حسی کا اسے ہمیشہ دکھ رہے گا۔