وہ وقت جب انڈونیشین صدر کو بلیک میل کرنے کیلئے روسی ایجنسی نے اس کی خفیہ شرمناک ویڈیو بنالی

وہ وقت جب انڈونیشین صدر کو بلیک میل کرنے کیلئے روسی ایجنسی نے اس کی خفیہ ...
وہ وقت جب انڈونیشین صدر کو بلیک میل کرنے کیلئے روسی ایجنسی نے اس کی خفیہ شرمناک ویڈیو بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) خفیہ تنظیمیں اپنے دشمنوں کی جاسوسی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں حتیٰ کہ خوبرو لڑکیوں کو استعمال کرتے ہوئے جنسی جاسوسی بھی کی جاتی ہے۔ جنسی جاسوسی کرنے والی حسین و جمیل لڑکیاں اہم ترین عہدوں پر فائز افراد کو ورغلاءکر ان کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی ہیں اور اس تمام معاملے کی ویڈیوز بنا کر ان افراد کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔

دنیا کا واحد آدمی جس نے ایٹم بم سے سگریٹ سلگا کر دکھا دیا
روسی خفیہ ایجنسی KGB اپنی خطرناک حد تک دلکش جاسوس لڑکیوں کی وجہ سے مشہور ہے اور ان حسیناﺅں نے مغربی ممالک کے بے شمار اہم افراد کو پھانس کر ان سے قیمتی راز اگلوائے ہیں۔ ایک ایسا ہی جنسی جاسوسی کا آپریشن انڈونیشیا کے سابق صدر احمد سوئیکارنو کے خلاف بھی کیا گیا۔ تربیت یافتہ روسی حسیناﺅں کا آمنا سامنا صدر سوئیکارنو سے جہاز میں ائیر ہوسٹسوں کے روپ میں کروایا گیا۔ ان کی دلکش اداﺅں نے صدر کو اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے روس کے دورہ کے دوران انہیں ماسکو میں اپنے ہوٹل میں بلوا لیا۔ چالاک لڑکیاں اسی وقت کا انتظار کر رہی تھیں۔ ہوٹل کے خصوصی کمرے میں احمد سوئیکارنو نے متعدد روسی لڑکیوں کے ساتھ رات بھر خرمستیاں کیں لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ ساری کارروائی کی ویڈیو بنا لی گئی تھی۔

ہمارے پاس گاڑی کیلئے پٹرول نہیں اور یہ سعودی شہری۔۔۔

صبح انہیں روسی ایجنٹوں نے طویل ویڈیو دکھائی اور دھمکی دی کہ وہ روسی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں ورنہ ان کی ویڈیو ان کے ملک بھیج دی جائے گی لیکن روسی ایجنٹوں کو جو جواب ملا وہ اس کی ہرگز توقع نہ کر رہے تھے۔ صدر احمد سوئیکارنو ان کی بات سن کر بے اختیار قہقہے لگانے لگے اور روسی اہلکاروں کو بتایا کہ اگر وہ ویڈیو انڈونیشیا بھیج دیں گے تو ان کے عوام یہ دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے کہ ان کے صدر نے روس کی لڑکیوں کے ساتھ یادگار سلوک کیا۔ روسی ایجنٹ یہ جواب سن کر نہ صرف سخت مایوس ہوئے بلکہ شدید ناراض بھی ہوئے اور احمد سوئیکارنو کو بلیک میل کرنے کا ارادہ بالکل ترک کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -