انسانوں کی ذہانت کا راز ہاتھوں میں پوشیدہ
ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی حاضر دماغی اور ذہانت کا اندازہ ان کے ہاتھوں سے انتہائی چھوٹی عمر میں ہی کیا جاسکتا ہے۔
پیار کا امتحان،شہری کی سابقہ اور موجودہ محبوبہ دونوں دریا میں کو د گئیں،اس نے کس کو بچایا؟جانئے
ایڈنبرا یونیورسٹی کے پروفیسر ای ان ڈیری کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں 856 بچوں کی ذہانت اور ان کے ہاتھوں کے تناسب کا مطالعہ کیا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے ہاتھ آپس میںجتنے زیادہ متناسب ہوتے ہیں ان میں ذہانت اور حاضر دماغی اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں ہاتھوں کی آپس میں مشابہت جس قدر زیادہ ہوگی بچوں کی عمومی صحت اور آنے والی زندگی میں جسمانی و ذہنی کارکردگی بھی اتنی ہی بہتر ہوگی۔ اس تحقیق میں شامل چار سے 15 سال کے بچوں کے ہاتھوں کے تناسب کی پیمائش ڈیجیٹل سکینر کے ذریعے کی گئی جبکہ ان کے دماغ کے ردعمل کا دورانیہ ایک کمپیوٹر ٹیسٹ کی مدد سے معلوم کیا گیا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”ڈویلپمنٹل سائیکالوجی“ میں شائع کی گئی ہے۔