مردانہ بانجھ پن سے بچنے کی غذا سائنس نے بتا دی
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں کی گئی ایک تازہ سائنسی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ گوشت کھانا مردانہ صحت کیلئے مفید ہے جبکہ کافی اور کیفین والے مشروبات کا استعمال مردانہ کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ یونیورسٹی آف روچیسٹر کے سائنسدانوں نے 2003ءسے 2011ءکے درمیان مردانہ صحت کا علاج کروانے والے 753 مردوں پر تحقیق کی جن کی اوسط عمر 35 سال تھی نتائج سے ثابت ہوا کہ روزانہ تین کپ کافی یادیگر کیفین والے مشروبات پینے والوں میں سپرم کا ارتکاز کم ہوجاتا ہے جبکہ گوشت سے پرہیز کرنے والوں کو بھی یہی کیفیت ہے۔ جن مردوں کی غذا میں گوشت شامل نہیں یا بہت کم ہے ان میں سپرم کی تعداد 51 ملین فی ملی لیٹر پائی گئی جبکہ گوشت کھانے والوں میں یہ تعداد 70 ملین فی ملی لیٹر تھی۔ تحقیق کاروں نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ گوشت کھانے والوں میں سپرم کی تعداد واضح طور پر زیادہ ہے لیکن گوشت نہ کھانے والوں میں یہ تعداد کم ہونے کے باوجود کم از کم حد سے اوپر سے اور اسے نارمل ہی کہا جائے گا۔