شوہر کی دوسری شادی پر کویتی بیوی کا انوکھاترین تحفہ
کویت سٹی(نیوزڈیسک)دنیا کے کسی بھی حصہ میں سوتن کبھی بھی کسی عورت کو پسند نہیں ہوتی اور پہلی بیوی اپنے شوہر پر غصہ کسی نہ کسی صورت میں نکال ہی لیتی ہے۔ایسا ہی کچھ ایک کویتی خاتون نے اپنے شوہر سے کیا۔
فحش فلموں کے ازدواجی زندگی پر خوفناک اثرات تحقیق میں سامنے آگئے
اس خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی پر مبارکباد کا ایسا طریقہ اپنایا کہ وہ مرد ساری عمر یاد رکھے گا۔خاتون نے اپنے شوہر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی ’پورشے‘پر تیز دھار آلے سے نشانات لگا دئیے اور ساتھ عربی میں لکھ دیا’نئی بیوی کے لئے مبارکباد‘۔ایک کویتی اخبار کا کہنا ہے کہ ان دنوں یہ تصاویر اور واقعہ فیس بک پر بہت مقبول ہو چکا ہے۔