فوری فیصلہ کرنے کا فائدہ سائنس نے بتا دیا

فوری فیصلہ کرنے کا فائدہ سائنس نے بتا دیا
فوری فیصلہ کرنے کا فائدہ سائنس نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ پر اعتماد رہنا چاہتے ہیں تو فیصلے لینے میں دیر مت کریں، یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ نیویارک یونیورسٹی میں حال ہی میں کی گئی تحقیق کے نتائج ہیں۔

سنگاپور میں خواتین کی چھپ چھپ کر ویڈیو بنانا بھارتی شہری کو بہت مہنگا پڑ گیا
تحقیق کے مصنف Roozbeh Kiani کا کہنا ہے کہ کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں فوراً فیصلہ لینے میں دشواری نہیں ہوتی اور بعض اوقات حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں پتہ نہیں لگتا کونسا فیصلہ لیا جائے۔اس کا کہنا ہے کہ جب انسان کوئی فیصلہ کرتا ہے تو دماغ کے پاس ایک مخصوص وقت ہوتا ہے اور وہ فوراً پراعتماد طریقے سے فیصلہ لینے میں مدد دیتا ہے لیکن اگر ہم بلا وجہ فیصلہ لینے میں دیر کریں اور زیادہ وقت لیں تو دماغ گومگوں کی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے اور درست فیصلہ بھی نہیں کر پاتا۔ ساتھی تحقیق کار مائیکل شیڈلن کا کہنا تھا کہ دماغ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مختلف حواس سے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور اگر ہم عدم فیصلے کا شکار ہوں تو دماغ بھی اسی کیفیت میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل میں وقت انتہائی اہم ہوتا ہے اور اس کو ضائع کیا جائے تو غلط فیصلے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے تجربا ت میں انہوں نے اخذ کیا کہ جتنا وقت فیصلہ سازی میں صرف کیا جاتا ہے اتنا ہی غلط فیصلے لینے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ تحقیق جرنل Neuronمیں شائع ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -