ہینڈز فری پر موسیقی سننے کا شوق جان لے گیا

ہینڈز فری پر موسیقی سننے کا شوق جان لے گیا
ہینڈز فری پر موسیقی سننے کا شوق جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انڈیانا (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز پر گانے سننے کا شوق تو ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن بہت سے افراد موٹر سائیکل اور گاڑی پر سفر کے دوران کانوں میں ہینڈز فری لگا کر اونچی آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ کوئی بھی فرد ذرا سی لاپرواہی کے باعث جہان فانی سے کوچ بھی کر سکتا ہے۔
ایسا ہی کچھ 13 سالہ امریکی نوجوان کے ساتھ ہوا جب وہ کانوں میں ہینڈز فری لگا کر موسیقی سن رہا تھا کہ اسی دوران ایک ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 13 سالہ جیفری بیلنجر کو سکول سے چھٹی ہوئی تو اس نے اپنے گھر جانے کیلئے ایک شارٹ کٹ کا استعمال کیا جہاں ریل کی پٹڑیاں موجود تھی۔ پولیس کے مطابق وہ پٹڑیوں سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران ٹرین آ گئی جس نے جیفری کو دیکھ کر ہارن بجایا تاہم اس کے کانوں میں ہینڈز فری ہونے کے باعث وہ آواز سن نہ سکا اور اسی اثناءمیں ٹرین نے اسے کچل دیا۔
جیفری کی والدہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ گھر نہ پہنچا تو اسے فون کرنا شروع کر دیا لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا اور اسی دوران سننے میں آیا کہ پٹریوں کے قریب ایک حادثہ ہوا ہے، اس وقت یہ خیال نہ آیا کہ وہ جیفری ہو گا۔ بیلنجر کے سول کے سپرنٹنڈنٹ ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ سکول کے بچوں کو بارہا منع کر چکے ہیں کہ وہ گھروں کو جانے کیلئے اس راستے کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ٹیلر نے مزید کہا کہ ” ہم اپنے سکول میں بچوں کو خاص طور پر یہ ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ہینڈز فری کو استعمال کرتے ہوئے ایک کان کو خالی رکھیں “۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور جوان سڑک پر سفر کے دوران دونوں کانوں میں ہنڈز فری لگا کر اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں اور اردگرد سے بالکل بے خبر ہو جاتے ہیں اور یہ انتہائی خطرناک ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -