کار چور نے جہاز کا راستہ روک لیا

کار چور نے جہاز کا راستہ روک لیا
کار چور نے جہاز کا راستہ روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر فلموں میں سین دیکھا ہوگا کہ چور گاڑی کو ائیرپورٹ میں لے جاتے ہیں اور وہاں جا کر پروازوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں لیکن حال ہی میں یہ سین بالکل حقیقی انداز میںلنکن شائر کے علاقے میں وقوع پذیر ہوا جس میں ایک کار چور نے گاڑی اٹھانے کے بعد اسے ائیر پورٹ کی تاریں توڑتا ہو ا رن وے پر لے آیا اور وہاںآکر متعدد پروازوں کے اترنے اور چڑھنے میں تاخیر کا باعث بنا۔

جہاز کی گول کھڑکیوں کے پیچھے چھپی دلچسپ وجہ
تفصیلات کے مطابق 40سالہ میتھیو ڈوبسن کو گذشتہ روز کورٹ میں پیش کیا گیا، اس پر یہ الزام ثابت ہوا کہ 5اگست کو کس طرح اس نے کسی اجنبی کی گاڑی چراکر بھگا کر باڑ توڑتا ہوا ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا اور کئی پروازوں کو معطل کروادیا جبکہ کے ایل ایم کی ایک پرواز کے پاس صرف چند منٹوں کا ایندھن بچا تھا اور وہ حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بات بھی تشویش کا باعث ہے کہ جب اس نے یہ جرم کیا تو وہ نشے کی حالت میں تھااور باوجود پولیس کے روکنے کے وہ نہیں رکا۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ جب اس نے گاڑی رن وے کے بیچو بیچ روکی تو وہ چھپنے کے لئے نزدیکی کھیتوں میں چلا گیا اور جب پولیس وہاں پہنچی اور اسے تلاش کرنے لگی تو اس نے اپنے آپ کو ایک کسان ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کو نشے کے باعث پہچان لیا اور گرفتار کر لیا۔
عدالت میں اس کے وکیلوں نے کافی توجیہات پیش کیں اور کہا کہ وہ اپنے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پریشان ہے لیکن عدالت نے اسے مجرم گردانتے ہوئے تین سال قید کی سزا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -