270کلو وزنی خاتون کی دکھ بھر ی داستان

270کلو وزنی خاتون کی دکھ بھر ی داستان
270کلو وزنی خاتون کی دکھ بھر ی داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)انسانی وزن کا اعتدال میں رہنا صحت کے لئے ازحد ضروری ہے اور اگر یہ حد سے زیادہ ہوجائے تو ہماری روزمرہ کی زندگی اس حد تک اذیت ناک ہو سکتی ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کی زندگی کے بارے میں بتائیں گے جسے سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

کار حادثے نے ’گورے‘فٹ بالر کو فرنچ اور اداکاری سکھا دی،تفصیلات کے لئے کلک کریں
اس لڑکی کی کہانی ایک امریکی ٹی وی پروگرامTLC's My 600-lb Life میں بھی بتائی جائے گی۔ 24سالہ امبر نامی یہ لڑکی امریکی ریاست اوریگون کے علاقے ٹراﺅٹ ڈیل میں اپنے والدین اور بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا وزن 660پاﺅنڈ (272کلوگرام) ہے اور اسے ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک بدصورت بلا ہے۔ امبر کے معدے کی انتہائی خطرناک سرجری بھی ہونے والی ہے جس سے اس کے وزن میں کچھ کمی واقع ہونے کا امکان ہے لیکن وہ اس عمل سے شدید اذیت میں بھی مبتلا ہے۔ بہت زیادہ وزن کی وجہ سے اس کی کمر میں درد بھی رہتا ہے جبکہ بول و براز کے لئے بھی اسے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امبر حد سے زیادہ کھاناکھانے کا جرم مانتی ہے ، اسے حال ہی میں پورٹ لینڈ سٹیٹ یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور اپنے وزن ہی کی وجہ سے اس نے نوکری بھی چھوڑی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سرجری ہونے کے بعد وہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف واپس آنے کی امید رکھتی ہے۔وہ اپنے بہت زیادہ کھانے کی عادت پر نادم ہے اور کہتی ہے کہ اسے ایسے لگتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -