بھارت میں غربت کی انتہاء،پڑھے لکھے ناکام چور کا دل دہلا دینے والا خط

بھارت میں غربت کی انتہاء،پڑھے لکھے ناکام چور کا دل دہلا دینے والا خط
بھارت میں غربت کی انتہاء،پڑھے لکھے ناکام چور کا دل دہلا دینے والا خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوزڈیسک)اپنے آپ کو بہت بڑی معاشی طاقت کہنے والے بھارت کا یہ حال ہے کہ وہاں کا سفید پوش طبقہ چوریاں کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔ اس بات کا ثبوت اس وقت دنیا کے سامنے آگیا جب ایک بینک میں چوری کرنے والے چور نے انتہائی درد بھرا خط چھوڑا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بیوہ نے رحمدلی کی نئی داستان رقم کردی
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت کے نواحی علاقے نویڈا کے ایک بینک میں اتوار کی رات کو ایک چور داخل ہوااور کوشش کے باوجود بینک کا کوئی لاکر یا تالا نہ توڑ سکا، مجبور چور نے ہندی میں ایک خط چھوڑا جس پر یہ درج تھا:
”میں یہ خط لکھ کر بتانا چاہتا ہوں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے اور میری نوکری بھی ختم ہو چکی ہے۔“
اگلی صبح جب بینک کا عملہ پہنچا تو انہیں علم ہوا کہ رات کو کوئی شخص بینک میں چوری کی نیت سے آیا تھا لیکن کچھ بھی لے کر جانے میں کامیاب نہ ہوا۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جو سراغ رساں کتے لے کر موقع پر پہنچ گئی اور تلاشی میں یہ خط ملا۔ پولیس کا خیال ہے کہ چور نے کچھ نہ ملنے کی صورت میں مایوس ہو کر یہ خط تحریر کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ چور چھت کے دروازے کے راستے داخل ہوا اور ناکامی کے بعد کھڑکی کے راستے فرار ہوگیا۔پولیس کو کھڑکی کے ساتھ ایک لمبی رسی بھی ملی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -