وہ شعبے جن سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش نوکریاں میسر ہیں

وہ شعبے جن سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش ...
وہ شعبے جن سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش نوکریاں میسر ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل مشرقِ وسطیٰ اور خصوصاً متحدہ عرب امارات میں دستیاب ملازمتوں میں خاصی کمی نظر آرہی ہے اور خصوصاً بیرون ممالک سے روزگار کی تلاش میں یو اے ای آنے والوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مشکل صورتحال کے باوجود کچھ ایسے شعبے ضرور ہیں جن میں آپ بآسانی اچھی ملازمت حاصل کرسکتے ہیں، لہٰذا یو اے ای میں ملازمت کی تلاش سے پہلے ان معلومات کو ضرور ذہن میں رکھیں۔

اسامہ کو پاکستان میں پناہ دلوانے کے الزام میں سعودی عرب میں 13 افرادقید
جن شعبوں میں ابھی بھی بڑی تعداد میں آسامیاں موجود ہیں ان میں آئی ٹی، ٹیلی کام، آئی ایس پی، انجینئرنگ، کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔ اس کے برعکس فوڈ، پروڈکشن، مینو فیکچرنگ، آٹو موٹو، کنزیرمرگڈز، گارمنٹس، ٹیکسٹائل اور جیولری کے شعبوں میں ملازمتوں کی تعداد میں خاصی کمی واقع ہوچکی ہے اور اگر آپ ان شعبوں میں سے کسی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنے منصوبے پر نظر ثانی کریں۔
تاہم یہ بات خوش کن ہے کہ ماہرین کے مطابق ملازمتوں میں کمی کا مسئلہ زیادہ لمبے عرصے تک جاری نہیں رہے گا اور اگلے ایک سال کے دوران پہلے کی نسبت ہر شعبے میں بہت زیادہ ملازمتیں دستیاب ہوجائیں گی۔
یہ معلومات روزگار پر تحقیق کرنے والے ادارے مانسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -