12سال کی بچی 60کروڑ روپے کےہیرے لے اڑی

12سال کی بچی 60کروڑ روپے کےہیرے لے اڑی
12سال کی بچی 60کروڑ روپے کےہیرے لے اڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ پولیس کے مطابق وہ اس وقت 12 سے 14 سال کی ایک لڑکی کی تلاش میں ہے جو سونے کے زیورات کی دکان سے 60 کروڑ روپے کا ہیروں کا ہار لے کر فرار ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس لڑکی کو درمیانی عمر کے ایک مرد اور عورت کا ساتھ بھی حاصل تھا۔ دونوں افراد گاہک ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے جبکہ بچی نے ہار چوری کرلیا اور اس سے پہلے کہ دکانداروں کو اس کا احساس ہوتا تمام چور رفو چکر ہوگئے۔

لیجنڈ محمد علی نے باکسنگ کیوں شروع کی؟انتہائی دلچسپ کہانی

”ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ“ کے مطابق یہ ہار 100 قیرات سونے سے بنا تھا جبکہ ا س میں 30 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ جب سٹور میں کام کرنے والوں کا دھیان دوسری طرف لگا ہوا تھا، اس لڑکی نے دراز سے چابی چرا کر الماری کھولی اور ہار نکال لیا۔ اس نے کالی پتلون اور نیلی شرٹ پہن رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق وہ چوروں کو جلد ڈھونڈ نکالیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -