وہ آدمی جو پیدا بونا ہوا تھا لیکن جب مرا تودیو جیسا تھا،میڈیکل سائنس کی تاریخ کی پراسرار ترین کہانی

وہ آدمی جو پیدا بونا ہوا تھا لیکن جب مرا تودیو جیسا تھا،میڈیکل سائنس کی ...
وہ آدمی جو پیدا بونا ہوا تھا لیکن جب مرا تودیو جیسا تھا،میڈیکل سائنس کی تاریخ کی پراسرار ترین کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) 1894ءمیں آسٹریا کے علاقے گراز میں پیدا ہونے والا ”ایڈم رنیر“ میڈیکل سائنس کی تاریخ میں منفرد ترین شخص ہے۔ اپنی زندگی کے ابتداءمیں لوگ اسے ”بونا“ کہہ کربلاتے تھے لیکن پھر چند سالوں میں ہی یہ دیو قامت شخص بھی بن گیا۔ اس کی زندگی اتنی انوکھی ہے کہ میڈیکل کی تاریخ میں ایسی اور کوئی مثال نہیں ملتی۔

لیجنڈ محمد علی نے باکسنگ کیوں شروع کی؟انتہائی دلچسپ کہانی
ایڈم کے ماں باپ اوسط قط کے مالک تھے۔ جب پہلی جنگ عظیم شرع ہوئی تو اس نے فوج کا حصہ بننے کی کوشش کی لیکن اس کا قد صرف 4 فٹ 6.3 انچ تھا لہٰذا اسے مسترد کردیا گیا۔ اگلے سال اس نے دوبارہ کوشش کی۔ اس وقت تک اس کے قد میں دو انچ کا اضافہ ہوچکا تھا لیکن یہ بھی ناکافی تھا اور اس کی درخواست ایک مرتبہ پھر رد کردی گئی۔ 19 سال کی عمر میں اس کا قد 4 فٹ 8.3 انچ تھا اور اور چونکہ یہ 4 فٹ 10 انچ سے کم تھا، اس لئے اسے بونا ہی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم میڈیکل ریکارڈ سے یہ دلچسپ انکشاف ہوتا ہے گوکہ اس کا قد چھوٹا تھا لیکن اس کے ہاتھ اور پاﺅں غیر معمولی طور پر بڑے تھے۔ جب اس نے پہلی مرتبہ فوج میں بھرتی کی درخواست دی، تب یہ 10 نمبر کا جوتا پہنتا تھا لیکن 3 برس بعد اس کا سائز ڈبل ہوگیا اور اس کے پیر میں 20 نمبر کا جوتا فٹ آتا تھا۔
ایڈم جب 21 سال کاہوا تو یک دم اس کا قد تیزی سے بڑھنے لگا۔ اگلے 10 سال کے دوران اس کا قد 4 فٹ 10 انچ سے بڑھ کر 7 فٹ 1 انچ تک جاپہنچا۔ اس وجہ سے اسے کمر کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تاہم 1930ءکے قریب دو ماہر ڈاکٹروں نے قد میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ ڈھونڈ نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈم کے بلغم پیدا کرنے والے گلینڈز میں ایک ٹیومر ہے جو جسم میں ہارمونز کی طلب سے زیادہ پیداوار کا باعث بن رہا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اس کے قد سمیت ہاتھ، پاﺅں، جبڑے اور پیشانی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گوکہ کامیابی کے امکانات بے حد کم تھے کیونکہ یہ ٹیومر ایک عرصے سے جسم میں موجود تھا۔
 تاہم آپریشن کے چند ماہ بعد معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے جسم کے مختلف حصے ابھی بھی بڑھ رہے ہیں گوکہ اب رفتار قدرے کم تھی۔ ایڈم کی صحت خراب ہوتی رہی، یہاں تک کہ اس کی کمر نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا اور وہ بستر تک محدود ہوکے رہ گیا۔ بالآخر 51 سال کی عمر میں اس کی وفات ہوئی تو ایڈم کا قد 7 فٹ 8 انچ تھا۔ اس زمانے کے چند اخبارات اس کا قد 7 فٹ 10 انچ بھی بتاتے ہیں تاہم ایک بات پر بہر حال طے ہے کہ ایڈم تاریخ کا واحد آدمی ہے جسے بونے کا خطاب بھی دیا گیا اور دیو کا بھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -