مسلم شہر کے لئے بڑا اعزاز، دنیا کا بہترین شہر قرار

مسلم شہر کے لئے بڑا اعزاز، دنیا کا بہترین شہر قرار
مسلم شہر کے لئے بڑا اعزاز، دنیا کا بہترین شہر قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط (نیوز ڈیسک) زمانہ وسطیٰ کے اسلامی کلچر اور جدید دور کی سہولیات کا حسین امتزاج پیش کرنے والے شہر مراکیچ کو عالمی سیاحتی ادارے نے دنیا کا بہترین شہر قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی سیاحت کے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے Trip Advisor نے دنےا کے بہترین اور خوبصورت ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سلطنت مراکش کے ”صحرائی ہیرا“ کہلانے والے شہر مراکیچ کو سیاحوں کے لئے شاندار ترین منزل قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران جمع کئے گئے سیاحوں کے تاثرات اور بیانات پر مبنی رپورٹ میں مراکیچ کے قدیم بازاروں، بھول بھلیوں جیسی گلیوں، نیلے پانی کے تالابوں اور جنت نظیر باغات کو قدیم اور جدید کا حسین ترین امتزاج قرار دیا گیا ہے۔

یہاں کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور قیام گاہوں کو بھی صاف ستھرے، خوبصورت اور مغربی شہروں کی نسبت کہیں زیادہ ارزاں قرار دیا گیا ہے۔ سیاحوں نے خاص طور پر یہاں کے کلچر اور اخلاقی ماحول کو مغرب کے مشہور شہروں کی نسبت بہت زیادہ پاکیزہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں
بہترین شہروں کی فہرست میں پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والے شہر درج ذیل ہیں:
1 ۔مراکیچ، سلطنت مراکش
2 ۔سائم ریپ، کمبوڈیا
3 ۔استنبول، ترکی
4 ۔ہنوئی، ویتنام
5 ۔پراگ، چیک ریپبلک
6 ۔لندن، انگلینڈ
7۔روم، اٹلی
8 ۔بیونس آئرس، ارجنٹینا
9 ۔پیرس، فرانس
10 ۔کیپ ٹاﺅن، جنوبی افریقہ

مزید :

ڈیلی بائیٹس -