وہ انوکھا ملک جہاں کی عوام ملکہ کا انتخاب کرتی ہے اور بادشاہ بے بس ہوتا ہے
لوبامبا (نیوز ڈیسک) براعظم افریقہ کے جنوب میں واقعہ ملک سوازی لینڈ جہاں اپنے نیم برہنہ کلچر اور قدیم روایات کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے وہیں اس کے بادشاہ کی رنگین مزاجی اور اس ملک میں بادشاہ کے چناﺅ کا طریقہ بھی منفرد شہرت کا حامل ہے۔ یہاں کوئی بھی بادشاہ اپنے جانشین کا تقرر نہیں کر سکتا بلکہ ایک قومی شوریٰ مادر ملکہ کا انتخاب کرتی ہے اور پھر اس کا بیٹا بادشاہ بنتا ہے۔ اگرچہ یہاں کے بادشاہ عموماً ایک درجن سے زائد بیویاں رکھتے ہیں لیکن ان میں سے پہلی دو بیویوں کا انتخاب قومی شوریٰ کرتی ہے۔
(ماں بننے والی نوعمر لڑکی نے گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھادیا )
پہلی بیوی مائسیبولا قبیلے سے لی جاتی ہے جبکہ دوسری کا انتخاب موئسا قبیلے سے کیا جاتا ہے۔ باقی بیویاں بادشاہ اپنی مرضی سے منتخب کرتا ہے لیکن ہر قبیلے سے ایک بیوی کا انتخاب ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ سب قبیلوں کے ساتھ بادشاہ کا قریبی رشتہ ہو۔ قومی شوریٰ دستیاب بیویوں میں سے مادر ملکہ کا انتخاب کرتی ہے۔
(خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لئے آسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا)
موجودہ بادشاہ کی 15 بیویاں ہیں جن میں سے اکثر کو 15 یا 16 سال کی عمر میں منتخب کیا گیا۔ بادشاہ کی کسی بھی منظور نظر کو حاملہ ہونے پر ہی بیوی کا درجہ ملتا ہے۔ موجودہ بادشاہ کی بیویوں میں سے اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ملک کی خوبصورت ترین دوشیزائیں ہیں۔