متحدہ امارات میں ڈرائیوروں کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے ،بھاری جرمانے ہوں گے

متحدہ امارات میں ڈرائیوروں کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے ،بھاری جرمانے ہوں گے
متحدہ امارات میں ڈرائیوروں کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے ،بھاری جرمانے ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میک اپ خواتین کی بنیادی ترین ضرورت ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں خواتین کو یہ ضرورت ڈرائیونگ کے دوران پوری کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی اور اس کی مرتکب ڈرائیورز کو نہ صرف 1000 درہم (تقریباً 27000 پاکستانی روپے) جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مد میں 12 بلیک پوائنٹ بھی دئیے جائیں گے۔

دنیا کا وہ ملک جہاں سڑک پر گاڑی میں تیل ختم ہو جائے تو بھاری جرمانہ کیا جاتاہے
ڈرائیونگ کے دوران میک اپ کے علاوہ بال سنوارنے، ٹائی درست کرنے، شیشا پینے اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اخبار ”البیان“ کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر اسسٹنٹ نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور ان قوانین پر عمل کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ ان کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -