اپنی موت کے بعد فیس بک استعمال کرنے کا طریقہ جانئے
نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے حد سے زیادہ شوقین لوگوں کو اس ویب سائٹ کی طرف سے خوشخبری دی گئی ہے کہ اب وہ اپنی موت کے بعد بھی اس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس سہولت کا آغاز امریکا سے کیا جارہا ہے جہاں صارفین کو لےگسی کانٹیکٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے کہ جسے آپ موت کے بعد آپ کا ویب سائٹ اکاﺅنٹ چلانے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی S6کی قیمت کتنی ہو گی؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
فیس بک کا کہنا ہے کہ اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے ویب پیج کے اوپری دائیں کونے میں موجود الٹی مثلث کے آئی کون پر کلک کریں اور سیٹنگز میں جاکر اس شخص کا انتخاب کریں جسے آپ موت کے بعد اپنا نمائندہ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ اس شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس بک کا صارف ہو۔ یہ شخص آپ کے دنیا سے جانے کے بعد آپ کے لئے آنے والی فرینڈ ریکویسٹ کو موصول کرسکے گا، اس کا جواب دے سکے گا اور آپ کی طرف سے تصاویر اور دیگر مواد بھی پوسٹ کرسکے گا۔ویب سائٹ کی طرف سے آپ کو منتخب شدہ نمائندے کے بارے میں ہر سال کے بعد مطلع بھی کیا جاتا رہے گا تاکہ اگر اتفاق سے وہ صاحب آپ سے پہلے دنیا سے چلے جائیں تو آپ کسی اور کو نمائندہ منتخب کرسکیں۔