چڑیا گھر کی انوکھی پیشکش،دل دکھانے والوں کو خوفناک تحفہ بھیجیں
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ہے اور محبت کرنے والے تحائف کے انتخاب میں مصروف ہیں، ایسے میں امریکہ کے سان فرانسسکو چڑیا گھر نے بے وفائی کا نشانہ بننے والوں کو ”یوم محبت“ منانے کیلئے ایک انوکھی پیشکش کر دی ہے۔ چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے دل بے وفائی کرنے والے محبوب نے دکھائے ہیں انہیں کاکروچ اور کچھ بچھو جیسے جانور گود لینے کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں۔
وہ ملک جہاں بھینسوں کی جانب سے ہوا کے اخراج پر ٹیکس عائد ہے
اس پیشکش کے مطابق ان جانوروں کی ذمہ داری لینے والوں کو ان کا معمولی سا خرچ ادا کرنا ہو گا اور اس کے بدلے انہیں ویلنٹائن ڈے پر سرٹیفکیٹ، کارڈ اور ان کے گود لئے گئے جانور کا بھس بھرا ماڈل بھیجا جائے گا۔ چڑیا گھر نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ یہ جاندار آپ کو ڈسنے والے اور گھٹیا محبوب کے منحوس اثرات سے نکلنے میں مدد دیں گے اور آپ ان کی صورت میں اپنے زہریلے محبوب کو دیکھ کر نفسیاتی سکون حاصل کریں گے۔ بچھو کو گود لینے کیلئے 50 ڈالر (5000 روپے) جبکہ کاکروچ کیلئے 25 ڈالر (2500 روپے) ادا کرنا ہوں گے۔ اگر آپ بھی دھوکا دینے والے موزی سابقہ محبوب کی نحوست سے نکلنا چاہتے ہیں اور ویلنٹائن ڈے پر بچھو یا کاکروچ کا کارڈ وصول کرنا چاہتے ہیں تو چڑیا گھر کی ویب سائٹ ضرور دیکھیں۔