دو افغانیوں اور دو ایرانیوں کی کویت میں سر بازار خاتون کے ساتھ گری ہوئی حرکت

دو افغانیوں اور دو ایرانیوں کی کویت میں سر بازار خاتون کے ساتھ گری ہوئی حرکت
دو افغانیوں اور دو ایرانیوں کی کویت میں سر بازار خاتون کے ساتھ گری ہوئی حرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں دو افغان اور دو ایرانی باشندوں نے بدکرداری کی شرمناک ترین مثال قائم کرتے ہوئے دن دیہاڑے ایک خاتون کی عزت پر سربازار حملہ کردیا لیکن خاتون کے بزرگ والد نے ان کے مکروہ عزائم ناکام کردئیے۔

کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سب سے زیادہ کار حادثات کا سبب بنتے ہیں ؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف
اخبار ”الوطن“ کے مطابق معمر شخص نے ایک دکان کے باہر گاڑی کھڑی کی اور جب وہ دکان کے اندر گئے تو چاروں بے حیا مردوں نے ان کی بیٹی کو زبردستی کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور دکان کے پیچھے لے جاکر بے آبرو کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بیٹی کی چیخ و پکار سن کر معمر والد باہر آگئے اور گاڑی میں سے ایک آہنی لیور نکال کر مجرموں پر ٹوٹ پڑے۔ بدبختوں نے بزرگ شخص پر بھی حملہ کردیا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ان میں سے ایک کی فرار ہونے کی کوشش ناکام کرکے اسے گرفتار کروادیا جبکہ پولیس باقی تین کو تلاش کررہی ہے۔کویتی عوام اس بھیانک جرم پر شدید مشتعل ہیں اور مجرموں کے خلاف عبرتناک کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -