کیا کھاکر 130کلو وزن کم کیا ؟سابقہ گوشت کے پہاڑ نے اپنی خوراک بتا دی
لاس اینجلس(نیوزڈیسک)ایک 45سالہ امریکی کے لئے یہ زندگی ایک عذاب سے کم نہیں تھی جس کی وجہ اس کا حد سے زیادہ وزن اور بلاوجہ کھانا کھانے کی عادت تھی لیکن بھلا ہو اس کی ما ںکا کہ اس نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے اس کی جان بچائی۔
دنیا کی انوکھی ترین شادی کی تقریبات جاننے کیلئے کلک کریں
ستمبر2011ءمیں لاس اینجلس کے رہائشی جیسن براﺅن کا وزن 530پاﺅنڈ (240کلوگرام) تھا لیکن اب یہ 110کلوگرام رہ گیا ہے جس کی وجہ اس کی غذا میں انقلابی تبدیلی اور فٹنس پروگرام ہے۔حال ہی میں جیسن براﺅن نے ’پیپل میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی کھانے کا شیدائی ہے اور اس وجہ سے اس کا وزن بہت زیادہ ہوگیا تھا ۔ میں جب کسی ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا تو کھانا شروع کردیتا تھااور اس وجہ سے میرا وزن ناقابل یقین حد تک بڑھ گیا اور ستمبر 2011ءتک یہ 530پاﺅنڈ ہو چکا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کھانے کے ذریعے موت کے منہ میںلے کرجا رہا تھا، اس کی ذاتی ،سماجی اور پروفیشنل زندگی تباہ ہو چکی تھی اور اسے XXXXXXXXLوالی شرٹ پوری آیا کرتی تھی۔وہ لوگوں سے ملنے سے اجتناب کرتا تھا اور ہر وقت گھر کے اندر ہی رہتا تھا۔ پھر اس نے اپنے معالج سے مشورہ کیا جس نے اسے سب سے پہلے ٹریڈ مل لانے کا مشورہ دیا اور روزانہ اسے 30منٹ تک استعمال کا مشورہ دیا۔اسی دوران ااس کی ماں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی ٹھانی اور اسے بریڈ لام نامی شخص سے ملایا جس نے اس کا نفسیاتی علاج بھی کرنا شروع کیاتا کہ اسے بہت زیادہ کھانے کی لت سے نجات ملے اور آہستہ آہستہ اس کا وزن کم ہونا شروع ہوا۔ جیسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں بتا کر ان لوگوں کو امید دلانا چاہتا ہے جن کا وزن بہت زیادہ ہے اور وہ زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔
سالگرہ پر خاندان والوں کا سلمان خان کے لئے دلچسپ تحفہ جاننے کیلئے کلک کریں
اپنا کھانے کے پروگرام بتاتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ وہ ناشتے میں تین انڈوں کی سفیدی اور ایک زردی، ساتھ تازہ سبزیوں کا ایک کپ، آدھا کپ بیریز،آدھا کپ دہی جس میں چلغوزے اور سن فلاور کے بیج شامل ہوتے تھے، کھاتا تھا۔برنچ میںوہ براﺅن رائس کیک اور تھوڑا سا باداموں کا مکھن اور پنیر کھاتا تھا۔ دوپہر کے کھانے میں وہ ایک کپ سلاد جس میں ایواکاڈو،لوبیااورمکس سبزیاں شامل ہوتی تھیں، جبکہ وہ 60اونس (1700گرام)سولومن مچھلی اور سرکہ استعمال کرتا تھا۔سہ پہر کے کھانے میں وہ ایک کپ گاجروں میں دو چمچ حمس اور پنیر ڈال کر کھاتا ۔ رات کے کھانے میں وہ چند اونس(تقریباً170گرام) چانپیں،دو بھنے ٹماٹر،آدھا کپ کیونا(ایک جڑی بوٹی)اور سلاد کھاتا تھا۔
رات کو سونے سے پہلے وہ پروٹین سموتھی بنانے کے لئے ایک کپ میں بادام، ایک چمچ السی کو پیس کر پروٹین پاﺅڈر اور کچھ پھل ڈال کر دودھ میں پیتا تھا۔ اس طرح جیسن نے اپنی بہت زیادہ کھانے کی عادت سے نجات حاصل کر کے بہت تیزی سے وزن کو نصف سے زیادہ کم کر لیا ہے۔