آپ ISISکیلئے کونسا نام استعمال کرتے ہیں ؟سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا

آپ ISISکیلئے کونسا نام استعمال کرتے ہیں ؟سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا
آپ ISISکیلئے کونسا نام استعمال کرتے ہیں ؟سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں خوف و دہشت کی علامت بننے والی شدت پسند تنظیم داعش کے بارے میں آپ کے جذبات کیا ہیں؟ آپ اس کے حمایتی ہیں یا مخالف؟ تحقیق کاروں نے داعش کے بارے میں آپ کے نظریات کا پتہ چلانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور اس سادہ اصول کی بناءپر دہشت گردی کے متعلق کسی بھی شخص کے عمومی نظریات و جذبات کا بھی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ادارے ”قطری کمپیوٹنگ انسٹی ٹیوٹ“ نے توئٹر پر عربی زبان میں کی جانے والی 12 کروڑ سے زائد ٹویٹس کا تجزیہ کرکے معلوم کیا ہے کہ لوگ اس تنظیم کیلئے عموماً دوطرح کے نام استعمال کرتے ہیں کچھ لوگ اس کا تقریباً مکمل نام ”دولت اسلامیہ“ یا "Islamic State" استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ اس کیلئے مختصر نام ”داعش“ ، "ISIS" یا "ISIL" استعمال کرتے ہیں جو عموماً تفصیلی نام کے مخفف ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ تفصیلی نام استعمال کرنے والے عموماً اس تنظیم کے حمایتی جبکہ مختصر نام یا مخفف استعمال کرنے والے عموماً اس کے مخالف ہیں۔ اس تحقیق میں تنظیم کا طویل نام استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً 93 فیصد اس کے حمایتی نکلے اور اس طرح اس کیلئے مختصر نام استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً 73 فیصد اس کے مخالف نکلے۔

مزید پڑھیں:حوثی باغی کون ہیں ؟
تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ داعش کے حق میں سب سے زیادہ تویٹس سعودی عرب سے کی گئیں، جبکہ اس کے بعد بالترتیب عراق، شام، مصر، کویت، قطر، یمن، اردن، لیبیا اور الجیریا رہے۔
داعش کے خلاف کی جانے والے ٹویٹس کے لحاظ سے بھی سعودی عرب ہی پہلے نمبر پر رہا، جبکہ کویت دوسرے اورمصر تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -