خاتون کے جنون نے اس کی جان لے لی

خاتون کے جنون نے اس کی جان لے لی
خاتون کے جنون نے اس کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) مخصوص حالات میں خودکشی کی قانونی اجازت کیلئے گزشتہ کئی سال سے کوشش کرنے والی برطانوی خاتون نے بالآخر بھوک ہڑتال کر کے اپنی زندگی ختم کر لی ہے۔ اکاون سالہ ڈیبی پرڈی دردناک بیماری ملٹی پل سکلیروسس میں 1995ءسے مبتلا تھیں اور ہر گزرتے سال کے ساتھ ان کی بیماری شدید ہوتی رہی تھی۔ وہ چاہتی تھیں کہ میڈیکل ذرائع سے ان کی زندگی ختم کر دی جائے کیونکہ ان کا عصبی نظام شدید متاثر ہو چکا تھا اور وہ نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھیں۔

دنیا کی انوکھی ترین شادی کی تقریبات جاننے کیلئے کلک کریں
درد اور مسائل سے نجات کیلئے وہ اپنے خاوند اور ڈاکٹروں کی مدد سے زندگی کا خاتمہ چاہتی تھیں لیکن قانون کے مطابق اس کی اجازت نہ تھی اور اس طرح زندگی ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے والوں کو بھی مجرم قرار دیا جاتا۔ ڈیبی متفکر تھیں کہ قانون میں تبدیلی کے بغیر ان کے خاوند کو بھی خودکشی میں مدد دینے پر مجرم قرار دیا جاتا۔ ان کی مہم کے نتیجہ میں قانون کی وضاحت ضرور کر دی گئی البتہ اسے تبدیل نہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیبی نے اپنی بیماری اور تکلیف دہ زندگی سے نجات کیلئے کئی ہفتے قبل کھانا پینا بند کر دیا تھا اور اب وہ ایک دہائی تک بیماری کا مقابلہ کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -