مرَدوں کے ذہن پر ہر وقت ایک ہی چیز کیوں سوار رہتی ہے ؟سائنس نے معمہ حل کر دیا

مرَدوں کے ذہن پر ہر وقت ایک ہی چیز کیوں سوار رہتی ہے ؟سائنس نے معمہ حل کر دیا
مرَدوں کے ذہن پر ہر وقت ایک ہی چیز کیوں سوار رہتی ہے ؟سائنس نے معمہ حل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو (نیوز ڈیسک) ماہرین عمرانیات و نفسیات کا کہنا ہے کہ جب کوئی خاتون کسی مرد کی طرف مسکرا کر دیکھتی ہے تو وہ اکثر اس کا غلط مطلب لے جاتا ہے اور یہی بات اکثر مردوں کی بے عزتی کا باعث بھی بن جاتی ہے کیونکہ خاتون اس بات پر سیخ پا ہوجاتی ہیں کہ مرد ضرورت سے زیادہ ہی آگے بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں :نوجوان حسینہ کی غلط حرکتوں سے تنگ آکر باپ نے خود کشی کر لی
سائنسدان ایک مدت سے یہ جاننے کی کوشش میں تھے کہ آخر مرد یوں رسوا کیوں ہوتے ہیں اور بالآکر ناروے کی نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب تلاش کرلیا ہے۔ مردوں کے دماغ پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر فیڈکس کہتے ہیں کہ ارتقائی طور پر مردوں کا دماغ اس طرح سے تشکیل پایا ہے کہ یہ خواتین کی طرف سے آنے والے سگنلز کا غلط مطلب لے لیتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فطری طور پر جنسی عمل کا مطلب افزائش نسل ہے۔ اگر مرد اور عورت ملاپ کرتے ہیں تو یہ عمل مرد کیلئے کسی بوجھ کا باعث نہیں لیکن عورت کو حمل اور پھر بچے کی پیدائش کے بعد اس کی ذمہ داری اور پالنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس فرق کی وجہ سے عورت کا دماغ جنسی عمل سے پہلے بہت سوچ بچار کرتا ہے جبکہ مرد کا دماغ اس کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ جب ایک عورت کسی مرد کی طرف مسکرا کر دیکھتی ہے تو یہ دراصل مرد کی جانچ پڑتال اور لمبے تعلق اور مضبوط رشتے کی بنیاد رکھنے کیلئے پہلا قدم ہوتا ہے۔ خاتون جب مطمئن ہوکہ مرد تاعمر اس کا ساتھ نبھانے اور بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار ہے تب ہی وہ جنسی عمل کی طرف مائل ہوگی جبکہ مرد اپنی فطرت کی وجہ سے خاتون کے پہلے قدم کو ہی یوں دیکھتا ہے کہ جیسے منزل آگئی اور کچھ ایسی حرکتیں کر بیٹھتا ہے کہ جس کیلئے خاتون ابھی تیار نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت نے نسل انسانی کی بقاءاور حفاظت کیلئے خاتون کو بہت محتاط دماغ عطا کیا ہے اور مرد کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے اور قدم بہ قدم آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -