وہ ملک جہاں داڑھی رکھنا جرم بن گیا ،شہری کو 6سال کی قید سنا دی گئی

وہ ملک جہاں داڑھی رکھنا جرم بن گیا ،شہری کو 6سال کی قید سنا دی گئی
وہ ملک جہاں داڑھی رکھنا جرم بن گیا ،شہری کو 6سال کی قید سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دوست ملک چین میں ایک مسلمان شخص کو داڑھی رکھنے پر چھ سال قید کی سزا اور اس کی اہلیہ کو سکارف اوڑھنے پر دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
اخبار ”چائنا یوتھ ڈیلی“ کے مطابق صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کو شرپسند اور امن عامہ کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے اور ایک متنازعہ قانون کے تحت انہیں سزا سنائی گئی ہے۔ مذکورہ شخص کو داڑھی رکھنے اور اس کی اہلیہ کو سکارف اوڑھنے پر متعدد دفعہ وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن جب وہ اپنی مذہبی روایات پر عمل پیرا رہے تو ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور سزا سنادی گئی۔

مزید پڑھیں:آپ ISISکیلئے کونسا نام استعمال کرتے ہیں ؟سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا
صوبہ سنکیانگ میں داڑھی، نقاب اور حجاب کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور ”پراجیکٹ بیوٹی“ نامی مہم کے تحت خواتین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ حجاب پہننا ترک کردیں اور اپنے سر اور چہرے کو پردے سے آزاد رکھیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران داڑھی اور حجاب کے خلاف بنائے گئے قوانین کے تحت متعدد افراد کو سخت سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ چینی حکومت کئی دہائیوں سے صوبہ سنکیانگ کی مسلمان ویگر آبادی کو شدت پسندی میں ملوث قرار دیتی رہی ہے اور ایک عرصہ سے ان کے خلاف غیر معمولی حد تک سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -