اب آپ بھی دنیا کی بلند ترین عمارت میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں

اب آپ بھی دنیا کی بلند ترین عمارت میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں
اب آپ بھی دنیا کی بلند ترین عمارت میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی خواہش تو سب رکھتے ہیں لیکن یہاں قیام کا خرچ بھی بلند ترین ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کیلئے یہ محض خواب ہی ہے، لیکن حال ہی میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے اور عمارت کے کچھ حصوں کے مالکان نے کمرے یومیہ کرائے پر دینا شروع کر دیئے ہیں جس کے بعد عام لوگ بھی یہاں قیام کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

ائیر ایشیا کے بدقسمت طیارے کا پائلٹ جس کے گھر میں ایک ہفتے میں دوسری بار ’قیامت‘ٹوٹ پڑی
یومیہ کرایہ تقریباً 1,000 درہم (تقریباً 27,000 پاکستانی روپے) ہے اور اس کے عوض تقریباً 5 مرلے کی جگہ پر محیط انتہائی پرتعیش رہائش گاہ کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ دستیاب سہولیات میں کچن، جم، بیڈروم، روم سروس (محدود گھنٹوں کیلئے) کیبل ٹیلی ویژن اور آرائش و زیبائش کا سامان شامل ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کرائے پر دیئے جانے والے اکثر کمروں سے کھلے سمندر اور آسمان کو چھوتے فوارے کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے 2013ءمیں برج خلیفہ کے پراپرٹی مالکان کو رہائشی یونٹ ماہانہ یا یومیہ کرائے پر دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ رجحان بہت مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -