11سالہ بچی کا اظہار محبت ،بچے کے جواب نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا

11سالہ بچی کا اظہار محبت ،بچے کے جواب نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا
11سالہ بچی کا اظہار محبت ،بچے کے جواب نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بچپن کے دور میں اکثر لڑکے صنف مخالف کی توجہ کیلئے شب و روز بے قرار پھرتے ہیں اور محبت کی ایک نگاہ کیلئے ہمہ وقت منتظر رہتے ہیں مگر ایک برطانوی بچے کو جب اس کے سکول کی ایک بچی کا محبت نامہ موصول ہوا تو اس کے جواب نے سب کو حیران کر دیا۔

82 سالہ ارب پتی نے 25 سالہ حسینہ سے شادی تو کر لی لیکن اب نئی پریشانی نے جینا مشکل کر دیا
سوشل میڈیا پر انتہائی مقبولیت حاصل کرنے والے اس مختصر خط میں پانچویں جماعت کی طالبہ نے اپنے پسندیدہ لڑکے کو لکھا ”کیا تم مجھے پسند کرتے ہو“۔ اور اس سطر کے نیچے Yes اور No لکھ کر ان دو الفاظ کے سامنے دو ڈبے بھی بنا دیئے تاکہ دونوں میں سے ایک ڈبے میں ٹک کا نشان لگا دیا جائے۔
اتفاق سے یہ لڑکا اپنی عمر سے کچھ زیادہ ہی بزرگ طبیعت کا نکلا اور ڈبے میں ٹک کا نشان لگانے کی بجائے یہ جواب لکھ بھیجا، ”میں ابھی خود کو نہیں جانتا، ویسے بھی مجھے گھر میں بڑی پریشانیاں ہیں لہٰذا میں کچھ نہیں کہہ سکتا“۔ اور اس کے بعد ایک اضافی جملہ بھی لکھا، ”18 سال کی عمر سے پہلے تو بندے کو اپنے بارے کچھ معلوم نہیں ہوتا“۔ اتفاق سے یہ خط انٹرنیٹ پر آ چکا ہے اور لاکھوں لوگوں نے بچپن کی اس دلچسپ خط و کتابت کو پسند کیا ہے اور اس پر تبصرے جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -