رواں سال ایبولاوائرس ختم ہونے کا امکان

رواں سال ایبولاوائرس ختم ہونے کا امکان
رواں سال ایبولاوائرس ختم ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایبولا کی وبا 2015 ءمیں ختم ہو جائے گی، اس سلسلے میں عالمی برادری کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات انتہائی کامیاب رہے ہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی ‘ کے مطابق انتھونی بینبر کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک ایبولا کے کیسز کی کی تعداد صفر ہو جائے گی اور اس مہلک مرض کو قابو میں لانے کے لیے بہت محنت کر نی پڑے گی۔
اُن کہناتھاکہ ان کا مشن 100 فیصد محفوظ تدفین اور 70 فیصد متاثرہ افراد کے علاج کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایبولا کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کی تعریف کی ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق لائبیریا، سیئرالیون اور گنی میں ایبولا وائرس سے متاثر کی تعداد 20000 سے تجاوز کر گئی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک گنی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک تقریباً آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ایبولا وائرس متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پھیل سکتا ہے اور وائرس سے متاثرہ 90 فیصد تک لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -