گرتے بالوں کے لئے مفید ٹوٹکے

گرتے بالوں کے لئے مفید ٹوٹکے
گرتے بالوں کے لئے مفید ٹوٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ (نیوزڈیسک) بالوں کا گرنا آج عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے،جس کی وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے آج مارکیٹ میں ہزاروں ادویات اور نسخے دستیاب ہیں، جو یا تو بہت مہنگے ہیں، نہیں تو یہ کم از کم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، تو یہاں ہم آپ کو وہ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں، جن کے استعمال سے آپ بال گرنے کی پریشانی میں مبتلا نہیں ہوں گے۔
ناریل کا تیل: سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ مالش گرتے بالوں کا بہترین علاج ہے، کیوں کہ یہ سرکی جلد میں خون کی گردش بڑھاکر بالوں کو تقویت پہنچاتی ہے۔ تو اس ضمن میں سب سے پہلی چیز جس سے سر کے بالوںکی مالش کی جائے وہ ناریل کا تیل ہے۔ ناریل کا تیل بالوں میں سوکھے بالوں میں نمی پیدا کرکے انہیں گرنے سے روکتا ہے۔
زیتون کا تیل: زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے، لہذا زیتون کے تیل سے بالوں کی مالش کریں۔
بادام کا تیل: بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای، ڈی، آئرن، میگنیزیم، کیلشیم اور فیٹس بالوں کو صحت مند و چمکدار بنادیتے ہیں۔
روغن روزمیری: روغن روز میری بالوں کی جڑوں میں تحریک پیدا کرکے انہیں مضبوط بناتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ: بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ باآسانی سر کی جلد تک پہنچ کو بالوںکی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اور مچھلی اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
زنک سے بھرپور غذائیں: جن غذاﺅں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھ دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، پیٹھا اور خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بڑا ذریعہ ہےں۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں: دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔
آئرن سے بھرپور غذائیں: انڈے کی زردی، سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں، خشک میوہ جات،لوبیان، مسور کی دال، سویابین وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں کیوںکہ ان میں آئرن پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔
وٹامن اے اور سی: وٹامن اے اور سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کی قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ وٹامن اے اور سی کے حصول کے لئے آلو، گاجر، پالک، پپیتا، شملہ مرچ، سٹرابری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں۔
ان کے علاوہ ایلوویرا، سوسن جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال اور صبح کے وقت لمبے لمبے سانس لینے جیسی ورزشوں کو یقینی بنائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -