سانس لینے کا صحیح طریقہ

سانس لینے کا صحیح طریقہ
سانس لینے کا صحیح طریقہ
کیپشن: breath

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (بیورورپورٹ) سانس تو ہم سب ہی لیتے ہیں لیکن سانس لینے کے کچھ مخصوص طریقوں کو اپنا کر ہم صحت کیلئے حیرت انگیز نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ کلیولینڈ کلینک سنٹر فار لائف سٹائل میڈیسن کے جین پرنوٹو کا کہنا ہے کہ ایک عام شخص روزانہ تقریباً 23 ہزار مرتبہ سانس لیتا ہے لیکن ہم میں سے زیادہ تر مناسب طریقے سے سانس نہیں لیتے کیونکہ تیز رفتار سے کم گہرے سانس کھینچنا صحت کیلئے مطلوبہ فوائد فراہم نہیں کرسکتا لیکن ہم بہتر طور پر سانس لینا سیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ جلد سونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے زبان کی نوک کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے رکھئے۔ اب منہ کے ذریعے سانس مکمل طور پر باہر نکالئے۔ اب اپنا منہ بند کرکے ناک کے ذریعے ہوا اندر کھینچتے ہوئے چار تک گنیں۔ اپنا سانس روک کر سات تک گنئے اور پھر 8تک گنتے ہوئے سانس کو منہ کے ذریعے مکمل طور پر باہر نکالئے۔ اس سانس لینے کا 4-7-8 طریقہ کہتے ہیں۔ آپ کے اس کے تین سیٹ مکمل کرکے ہر پانچ منٹ بعد یہ عمل دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو گہری اور پرسکون نیند نہ آجائے۔ الرجی اور استھما کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے آپ ناک کے ذریعے لمبا سانس کھینچیں اور پھر ایک ایک سیکنڈ کے وقفے کے ساتھ زور سے سانس باہر نکالتے جائیں۔ درد کو دور بھگانے کیلئے آنکھیں بند کرکے اپنے جسم کے پرسکون ہونے کا تصور کریں اور جب آپ سانس اندر کھینچ رہے ہوں تو تصور کریں کہ آپ کے تھام جسم میں آکسیجن بھررہی ہے اور جب سانس باہر نکالیں تو تصور کریں کہ درد آپ کے جس سے سانس کے ساتھ خارج ہورہا ہے۔ اگر آپ کا دل گھبرارہا ہو تو آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ پتھر کی سیڑیوں سے نیچے اتررہے ہیں سانس اندر کھینچتے ہوئے 4تک گنیں اور باہر نکالتے ہوئے 8 سے 10 تک گنیں۔ اس دوران پتھروں کی ٹھنڈک کو محسوس کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ ذہنی طبعیت میں بہت بہتری اور سکون محسوس کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -