وہ غذا جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جواہرات کا متبادل ہے،سائنس نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

وہ غذا جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جواہرات کا متبادل ہے،سائنس نے حیرت انگیز ...
وہ غذا جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جواہرات کا متبادل ہے،سائنس نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان ڈیاگو (نیوز ڈیسک) پیاز کا استعمال ہم عموماً کھانوں کو پرلطف بنانے کیلئے اور بطور سلاد کرتے ہیں مگر سائنسدانوں نے اس مزیدار سبزی کو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نہایت مفید قرار دے دیا ہے۔
نائیجیریا کی ڈیلٹا سینٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق امریکہ میں منعقد ہونے والی ENDO 2015 کانفرنس میں پیش کی ہے۔ اس تحقیق میں معلوم کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کی دوا Metformin کے ساتھ پیاز کا ست استعمال کرنے سے خون میں موجود شوگر کی مقدار میں کمی ہو جاتی ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہو جاتا ہے۔

کیا سگریٹ نوشی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا ،جواب دے دیا
اس تحقیق میں کئے جانے والے تجربات میں پیاز سے حاصل کیا گیا خام ست استعمال کیا گیا تھا۔ تجربات میں 400 اور 600 ملی گرام فی کلوگرام فی یوم کی دو خوراکیں استعمال کی گئیں جن کے نتیجہ میں شوگر کے لیول میں 35 فیصد اور 50 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیاز کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا مفید ہے۔ یہ ذیابیطس میں فائدہ مند ہے جبکہ صحتمند افراد میں میٹابولزم کو تیز کر کے بھوک بڑھاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -