پانی کھانے سے پہلے پینا چاہیے یا دوران،دلچسپ جواب جانئے

پانی کھانے سے پہلے پینا چاہیے یا دوران،دلچسپ جواب جانئے
پانی کھانے سے پہلے پینا چاہیے یا دوران،دلچسپ جواب جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) کیا کھانے کے ساتھ پانی پینے کے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات ہوتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کے بارے میں آپ نے بھی اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور سوچا ہو گا یا پھر آپ کو کسی نہ کسی نے اس حوالے سے مشورہ ضرور دیا ہو گا۔

زیادہ پانی پینے کے وہ حیرت انگیز فوائدجوآپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے ،جاننے کیلئے کلک کریں
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے میں ماہرین بھی مختلف اقسام کی رائے رکھتے ہیں۔ بھارتی ماہر دیشکا اگروال کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینا پیٹ میں موجود Acid اور Anzymes کو کمزور بنا دیتا ہے اور ان کی کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے لہٰذا بہتر ہے کہ کھانے سے 45 منٹ سے ایک گھنٹہ قبل پانی پ لیا جائے۔ تاہم ماہر غذاءپریا کارکیرا کا کہنا ہے کہ یہ بات تمام لوگوں کیلئے درست نہیں، تاہم موٹے افراد کو ہم ضرور یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کھانے کے دوران پانی نہ پیئے۔ ان کے مطابق صحت مند جسم کے مالک افراد کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیںلیں ۔وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگ کھانے سے قریباً ایک گھنٹہ قبل پانی پی لیں اور کھانے کے دوران یا فوراً بعد اس سے اجتناب کریں۔ تاہم کئی ماہرین ایسے بھی ہیں جن کے مطابق کھانے کے بعد پیٹ میں Acid کی مقدار اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ پانی انہیں کمزور نہیں کر سکتا لیکن بہتر یہی ہے کہ اگر طلب ہو تو کھانے سے قبل ہی پانی پی لیا جائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -