پینے سے پہلے سوچ لیں،کوکا کولا کے ایک گلاس میں چینی کی ناقابل یقین مقدار

پینے سے پہلے سوچ لیں،کوکا کولا کے ایک گلاس میں چینی کی ناقابل یقین مقدار
پینے سے پہلے سوچ لیں،کوکا کولا کے ایک گلاس میں چینی کی ناقابل یقین مقدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ہم میں سے بیشتر لوگ پیپسی اور کوکا کولا بے حد شوق سے پیتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ چند منٹوں میں ختم ہوجانے والی ایک بوتل میں چینی کی مقدار کتنی ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے کتنی نقصان دہ ہے؟ اگر آپ نے آج سے پہلے اس بات پر غور نہیں کیا تو یہ تحریر آپ کو ضرور حیران کردے گی۔
کچھ عرصہ قبل کوکا کولا یورپ کے صدر نے ایک پروگرام ”نیوز نائٹ“ میں اعتراف کیا کہ سینما کے باہر ملنے والی بڑے سائز کے کوک کے ایک کپ میں چینی کے 44 (چائے کے) چمچ شامل ہوتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے خیال میں فلم دیکھنے جانے والوں کو اس بات کا ادراک ہوتا ہے کہ وہ اس دوران کتنی چینی پی جاتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر لوگوں کو عموماً یہ معلوم نہیں ہوتا۔ اسی طرح پروگرام کے میزبان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سینما گھروں میں ملنے والے کوک کے چھوٹے کپ میں بھی قریباً 23 چائے کے چمچ کے برابر چینی ہوتی ہے۔

دنیاکا مہنگا ترین لباس جس کی قیمت 300 کروڑ روپے ہے ،جاننے کیلئے کلک کریں
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق بہتر ہے کہ مختلف مشروبات اور کھانوں میں میٹھے کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ یہ ان مشروبات سے حاصل ہونے والی توانائی کا 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ دیکھا جائے تو اس طرح انسان کو دن میں 50 گرام (یعنی چینی کے 10 کیوب) سے زائد چینی نہیں کھانا چاہیے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کوکا کولا کی صرف 500ml کی بوتل میں ہی 50 گرام (قریباً 10.5 کیوبز) سے زائد چینی شامل ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -