دل کے دورے کی وہ علامات, جن کے بارے میں معلومات آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں

دل کے دورے کی وہ علامات, جن کے بارے میں معلومات آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں
دل کے دورے کی وہ علامات, جن کے بارے میں معلومات آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہمارے کھانے پینے اور سونے جاگنے کی روٹین ایسی ہوچکی ہے جو کہ ہماری صحت کو خراب کررہی ہے۔ایسے میں دل کے امراض بڑح رہے ہیں اور آئے روز ہم ہر کسی دوسرے نوجوان کے بارے میں سنتے رہتے ہیں کہ وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہے اور کبھی کبھار یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ کوئی نوجوان دل کے دورے کے باعث فوت ہوگیا ہے۔ایسے میں احتیاط بہت ضروری ہے۔

دھوکے سے اپنے ہمفسر کا وزن کم کروانے کے مفید طریقے
آئیے آپ کو چند ایسی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جن کے بارے میں علم ہونے پر آپ دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں یا احتیاطی تدابیر کرسکتے ہیں۔ماہر امراض دل کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سینے میں بھاری پن محسوس ہورہا ہے یامعدے کے اوپر والے حصے میں ناقابل برداشت درد ہے،بائیں بازو میں درد ہے یاجبڑے اور گردن میں درد ہونے کے ساتھ سانس میں دشواری محسوس ہورہی ہے،اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی علامت محسوس ہورہی ہے تو فوراًسے پہلے ہسپتال جائیں اور ای سی جی کروائیں کیونکہ یہ دل کے دورے کی علامات ہوسکتی ہیں۔اس کے ساتھ اگر آپ کو ٹھنڈے پسینے آنے لگیں تو ایک منٹ ضائع کئے بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مردوں میں اکثر یہ علامت ظاہر ہوتی ہے کہ سینے میں ناقابل برداشت درد ہوتی ہے جبکہ خواتین میں سانس لینے میں دشواری سمیت جبڑوں میں درد ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -