انسانی جسم کے لیے زہر قاتل وہ چارغذائیں جو آپ اکثر استعمال کرتے ہیں ،فوراً چھٹکاراپائیں
کراچی(نیوزڈیسک)کچھ غذائیں ایسی ہیں جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اصل میں وہ ہمارے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اب خواتین کی ضرورت نہیں ،دو مردوں سے بھی بچہ پیدا ہو سکتاہے،سائنسدانوں کے اعلان نے دنیا بھرمیں نئی بحث چھیڑ دی
بسکٹ
اس میں سفید آٹا،چینی،ایڈیبل ویجی ٹیبل آئل،نمک،وٹامنزاور فوڈ کلر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سفید آٹا ہضم ہونے میں بہت وقت لیتا ہے جبکہ آئل میں بہت زیادہ چکنائی ہونے کے باعث یہ ہمارے معدے پر بہت گراں گزرتا ہے۔
موصلی
اکثر ناشتوں میں چاولوں کی ایک قسم موصلی استعمال کی جاتی ہے جو کہ پیک کی صورت میں ملتی ہے۔اس میں انورٹ سیرپ،سٹرابری کرش،سٹرابری سیرپ،پائن ایپل اور مینگو کرش اور دیگر نشاستے ڈالے جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس میں شامل گلوکوز کی مختلف مقدار انسان کے لئے انتہائی خطربناک ہے جبکہ اس کے استعمال سے ہماری بھوک کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہم تھکے تھکے رہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اپنے ہی ملازمین نے بینک کا مکمل صفایا کردیا،انتہائی دلچسپ واقعہ
فوراًکھانے کے لئے تیار کھانے
ان کے استعمال میں آئل، نمک، چینی، آرٹی فیشل فلیور، ادرک پیسٹ وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی طریقے سے کھانے کو محفوظ بنانے کے دوران کئی طرح کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو کہ ہماری صحت کے لئے ہرگز بھی اچھے نہیں اور ان کے استعمال سے ہمارے معدے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پیک ہوا سوپ
بازار میں ایسے سوپ باآسانی دستیاب ہیں جب میں پیکڈ سوپ کافی مشہور ہے ۔اس کو بنانے میں کارن سیرپ،ویجی ٹیبل آئل،نمک،چینی،آرٹیفیشل فلیور،ویجیٹیبل پروٹین وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سوپ بظاہر محفوظ نظر آتے ہیں لیکن اصل میں ان میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے یہ مضر صحت ہوجاتے ہیں۔اگر آپ نارمل سوپ بنائیں تو کچھ دیت بعد اس کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہے یعنی کوئی کیمیکل انہیں ایسی حالت میں رکھتا ہے جو کہ معدے اور انسانی جسم کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔