سمارٹ فون کا بے جا استعمال ، دو نفسیاتی بیماریاں سامنے آگئیں

سمارٹ فون کا بے جا استعمال ، دو نفسیاتی بیماریاں سامنے آگئیں
سمارٹ فون کا بے جا استعمال ، دو نفسیاتی بیماریاں سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی اور نفسیاتی ماہرین نے سمارٹ فون کے بے جا استعمال کی لت کو ”نومو فوبیا“ کا نام دیا ہے جو ”نو موبائل فون فوبیا“ کا مخفف ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی تحقیق مین انکشاف ہوا ہے کہ سیلولر فون استعمال کرنے والے 90 فیصد امریکی شہریوں مین سے 58 فیصد سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جو اپنے سمارٹ فون سے نفسیاتی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں اس تعلق کو ”نوموفوبیا“ کا نام دیا گیا ہے۔
 محققین کے مطابق اس فوبیان میں زیادہ تر نوجوان نسل مبتلا ہے، اس ذہنی عارضے کی علامات متاثرہ فرد کو اس کے سمارٹ فون سے دو کرنے کی صورت میں فوری طور پر ظاہر ہوتی ہیں جن میں گھبراہٹ، پریشانی، توجہ کی کمی شامل ہین۔ بعض افراد اس مغالطے میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے فون کی گھنٹی بجی ہے جو نوموبائل فوبیا سے بھی خطرناک ہے۔ اس بیماری کو سیل فون وائبریشن سنڈرم کا نام دیا گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -