چاکلیٹ میں سور کی چربی کی ملاوٹ کا انکشاف

چاکلیٹ میں سور کی چربی کی ملاوٹ کا انکشاف
چاکلیٹ میں سور کی چربی کی ملاوٹ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی اور معاشرتی جذبات و روایات کی تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے مسلمانوں میں حلال کھانے کی اہمیت سے آگاہ ہونے کے باوجود برطانوی کمپنی کیڈبری نے مبینہ طور پر اپنی دو قسم کی چاکلیٹ میں سُور کے اجزاءکی آمیزش کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مشتمل کردیا ہے۔ ملائیشیا کی ابن جی اور جارنجن میلے ملائیشیاءنے اس انکشاف کے بعد برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ این جی او کے صدر ازواندن حمزہ نے کہا کہ کیڈبری کی دو مصنوعات میں سور کا ڈی این اے ملا ہے جو کہ مسلمانوں کیلئے ہتک آمیز بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو مسلمانوں کی روایات اور جذبات کا خیال رکھنا چاہئے اور اس قسم کی پراڈکٹس بنانی ہی نہیں چاہیے۔ ملائیشیا کی وزارت صحت نے جب کیڈبری کمپنی کے چاکلیٹ ڈیری ملک ہیزل نٹ اور ڈیری ملک روسٹ ایلمنڈ کا ٹیسٹ کیا تو ان میں سٹور کے ڈی این اے کا انکشاف ہوا۔ اس انکشاف کے فوری بعد ملائیشیا کے اسلامی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ پراڈکٹ کا حلال غذا کا سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -