عالیہ بھٹ نے ’اڑتا پنجاب ‘ کی کامیابی کیلئے ہاکی کی پریکٹس شروع کر دی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی نئی فلم ”ا±ڑتا پنجاب “ میں ایک ہاکی کی کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس فلم میں ان کے مقابل شاہد کپور ہوں گے۔فلم کی کامیابی کیلئے شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے ہاکی کی پریکٹس شروع کر دی ہے۔عالیہ بھٹ نے ہاکی کی پریکٹس کیلئے صبح کا وقت مختص کیاہے تاکہ وہ لوگوں کی نظر میں نہ آئیں۔واضح رہے کہ فروری میں عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ ہاکی پکڑے ہوئے کھڑی تھیں اور اس تصویر کا انھوں نے کیپشن بھی ”مائی نیو فرینڈ “ لکھا تھا۔
عمر اکمل نے زمبابوے کے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ بنا لیا ، ناقدین کے منہ بند