رنبیر کپور کے عشق میں مبتلاءکترینہ کیف نے کروڑوں کا نقصان کرلیا
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووکی خوبرواداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے معاشقے کی کہانیاں عام ہیں لیکن اب کی بار کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے معاملات آگے بڑھانے کے لیے تین فلموں کے معاہدے ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے جن کی مدمیں اُنہیں کروڑوں روپے ملنے تھے ۔
بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘کے مطابق حال ہی میں رنبیر کپور سے کترینہ کیف کے ساتھ مبینہ تعلقات اور جلد شادی کی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا لیکن اب خبریں ہیں کہ جوڑے نے ”ایک“ ہونے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کترینہ کیف نے ایک بڑے پروڈکشن ہاﺅس کے ساتھ کیے گئے تین فلموں کے معاہدے کو بھی ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے کیونکہ وہ اب اداکارہ سے شوٹنگ کے لئے لمبے عرصے کی اکھٹی تاریخیں مانگ رہے تھے ، وہ معاہدے کے تحت رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ وہ جلد ہی رنبیرکپور کے ساتھ معاملات انجام کو پہنچاناچاہتی ہیں اور اس مصروفیت کی وجہ سے ان کے پاس لمبے عرصے تک مسلسل شوٹنگ کا وقت نہیں ۔