عامرخان نے 22کلوگرام وزن بڑھالیا، فلم انڈسٹری حیران

عامرخان نے 22کلوگرام وزن بڑھالیا، فلم انڈسٹری حیران
عامرخان نے 22کلوگرام وزن بڑھالیا، فلم انڈسٹری حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکٹ عامر خان نے فلمی کردار کیلئے مختصر وقت میں22کلوگرام تک وزن بڑھا لیا جس پر انڈسٹری کے لوگ حیران رہ گئے ۔
’پی کے‘جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے عامر خان اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرتے ہیں جس کا عملی ثبوت اُنہوں نے پی کے میں کردار کومدنظررکھتے ہوئے کپڑے اُتارکردیدیااوراب عامر خان بھارتی ریسلر مہاور پھوگات کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ نئی فلم میں ریسلر کے کردار کے لیے عامر خان نے اپنا وزن بڑھا لیا ہے اور وہ بھی پورے 22کلوگرام ۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ وزن میں اضافے کے لئے ایسی سبزیوں کا استعمال کیا جو نشاستے سے بھرپورتھیں جبکہ فلم میں کردار کے لئے ہریانوی زبان بھی سیکھناشروع کردی ۔

مزید :

تفریح -