کترینہ کیف دراصل کون ہے ؟

کترینہ کیف دراصل کون ہے ؟
کترینہ کیف دراصل کون ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز رپورٹ) اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، ان کے مطابق ان کا پیدائشی نام ’کترینہ ترکیوتے‘ ہے اور ان کے والد کشمیری بزنس مین جبکہ ان کی ماں انگریز ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیکی شیروف کی بیگم عائشہ شیروف اس بات کو نہیں مانتیں۔ ان کا کہنا ہے کترینہ کے پاسپورٹ پر نام ’ترکیوتے‘تھا اور پھر ہم نے انہیں نئی شناخت دی۔ ان کے مطابق پہلے ان کا نام کترینہ قاضی سوچا گیا تھا لیکن یہ سننے میں زیادہ اسلامی لگتا تھا۔ ان دنوں محمد کیف کا بہت چرچا تھا اس لئے نام کترینہ کیف رکھ دیا گیا۔

عائشہ شیروف کا کہنا ہے کہ کترینہ کے کشمیری والد بھی تخلیقی ذہن کا ہی کام ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی اشتہاری پیپرز پر ان کا نام کترینہ قاضی ہی لکھا گیا تھا اور میڈیا کی نشاندہی پر اسے پرنٹنگ کی غلطی قرار دے دیا گیا۔

کترینہ کیف نے تاحال اپنے مداحوں کو اصل تاریخ پیدائش کے بارے میں نہیں بتایالیکن میڈیا کے بعض ذرائع کاکہناہے کہ اداکارہ کا سال پیدائش 1983ء ہے جبکہ کچھ کاکہناہے کہ وہ 1984ء میں پیدا ہوئی تھیں ۔

کترینہ کی قربت نے رنبیر کے لئے نئی مشکلات کھڑی کردیں ، پڑھنے کے لئے کلک کریں

مزید :

تفریح -