دنیا کے خطرناک ترین بلند مقامات

دنیا کے خطرناک ترین بلند مقامات
دنیا کے خطرناک ترین بلند مقامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(نیوز ڈیسک)دنیا میں سیاحوں کی دلچسپی کے ہزاروں مقامات ہیں لیکن ان میں سے شاید ہی کوئی مندرجہ ذیل مقامات جیسا دلچسپ اور حیران کن ہوں اور ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کیلئے یہ مقام خوفزدہ کر دینے والے ہوں کیونکہ یہ بے پناہ بلندی پر واقع قدرت کے حیرت انگیز شاہیکار ہیں۔
-1پری کٹولن:یہ ناروے میں واقع 604میٹر بلند کٹان ہے جو لائسے فورڈ کے دلکش مقام کے نظام کیلئے بہترین جگہ ہے یہ چٹان حیرت انگیز حد تک مسطیلی شکل کی ہے اور اس کا اوپر ی حصہ تقریبا25مربع میٹر کا میدان ہے۔اس جگہ تک پہنچنے کیلئے سیاخوں کو تقریبا 4کلومیٹر کا سفر پیدل کرنا پڑتا ہے۔

-2کجیرا گولٹن:ناروے میں چٹان کا یہ ایک بڑا ٹکڑا ہے جو دہ پہاڑی دیواروں کے درمیان پھنسا ہوا ہے اور پانی کی سطح سے1000میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

-3ٹرال ٹنگا:ناروے کی زبان میں اس کا اطلب ہے پہاڑی بلا کی زبان یہ چٹان واقعی کسی بڑی بلا کی زبان کی طرح 700منٹ کی بلندی پر پہوڑ سے باہر کی طرف نکلی ہوئی ہے۔

-4لوفوٹین راکس :یہ پہاڑیاں ناروے کے شمال مغرب میں سمندر میں واقع ہیں اور لوفوٹین کے 10عدد چھوٹے بڑے جزائر کے نظارے کیلئے بہترین جگہ ہیں۔

-5چین کی تیانمن ماﺅنٹین سیاحوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے مشہور جگہ ہے یہ پہاڑیاں بالکل عموری ہیں اور ان پر چڑھنا ممکن نہیں لیکن چینی انجینروں نے 1430میٹر کی بلندی پر شفاف شیشے کا پلیٹ فارم بنادیا ہے جس پر چلتے ہوئے یوں لگتا ہے کہ پیروں تلے کچھ بھی نہیں ہے۔

-6امریکی شہر شکاگو کے ولس ٹاور کی103ویں منزل پر ”لیج“نامی شیشے کا چھجہ بنایا گیا جس سے سارے شہر کا نظارہ کیا جاتا ہے۔

-7چین کی ہواشان ماﺅنٹین بالکل عموری چٹان ہے اور اس کی سیر کیلئے لکڑی کے تنگ تختوں سے بنایا گیا راستہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر واقعہ ہے۔

-8امریکہ کا گرینڈ کینین اپنی ہیبت میں لاثانی ہے اس کے نظارے کیلئے دریائے کو لوراڑوکے اوپر2300فٹ کی بلندی پر Uشکل کا پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔

-9امریکی ریاست کیلفورنیا میں واقع پٹیٹو چیپس (آلو کا چپس)نامی چٹان اپنی منفرد شکل کی وجہ سے بہت مقبول ہے یہ بہت باریک ہونے کے باوجودبہت مضبوط ہے۔

مزید :

تفریح -