مداحوں سے کیاگیا سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ وفا نہ کرسکا:شاہ رخ خان

مداحوں سے کیاگیا سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ وفا نہ کرسکا:شاہ رخ خان
مداحوں سے کیاگیا سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ وفا نہ کرسکا:شاہ رخ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈادکارشاہ رخ خان نے انکشاف کیاہے کہ اپنے مداحوں سے کیاگیاسگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ وفاءنہیں کرسکے ۔
شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ جلد ہی اس بری عادت سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے اس عزم میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔
 ایک انٹرویو میںشاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کو برا سمجھتے ہیں لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا نہیں پاسکے، وہ پرعزم ہیں کہ اس بری عادت سے جان چھڑالیں گے ۔
واضح رہے کہ دوسال قبل عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے جرم میں شاہ رخ خان پر جرمانہ بھی ہوچکاہے ۔

مزید :

تفریح -