سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں جو دنیا کو معلو م نہیں

سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں جو دنیا کو معلو م نہیں
سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں جو دنیا کو معلو م نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی فنکار ایسے ہیں جنہیں بہت شہرت ملی اور سلمان خان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔ لیکن سلمان خان کے بارے میں لوگ بہت زیادہ تفصیل میں نہیں جانتے۔ آئیے آج ہم آپ کو سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں بتاتے ہیں جنہیں دنیا نہیں جانتی۔
*سلمان خان کا پورا نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے۔
*سکول کے دنوں ہی سے سلمان خان ایک اچھے تیراک تھے اور اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو ایک تیراک کے طور پر زندگی گزارتے۔

سنجے کی چوتھی بار پے رول پر رہائی کی تحقیقات کا حکم تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
*سلوسٹر سٹولین ان کے پسندیدہ اداکار اور ہیماما لینی سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔
*فلم ’بازی گر‘ جس سے شاہ رخ خان نے کافی شہرت پائی ، اصل میں سلمان کو آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منفی رول کی وجہ سے اسے قبول نہیں کیا۔
*سلمان خان نے پہلی بار فلم ’ہیلو برادر‘ میں گانا بھی گایا۔
*سلمان خان گلیکسی ہومز میں رہتے ہیں، اس کے علاوہ ان کا اپنا فارم ہاﺅس اور ایک دبئی میں ہائڈرا ٹاورزمیں گھر بھی ہے۔
*سلمان خان ایک بیماری trigeminal neuralgiaمیں بھی مبتلا ہیں۔اس بیماری کو ’خودکشی‘کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کے چہرے پر شدید درد ہوتا ہے ،یہ درد بغیر کسی وجہ کے کبھی بھی وقت ہوسکتا ہے ۔
*وہ بالی ووڈ کے واحد فنکار ہیں جن کی پانچ اوپر نیچے ریلیز ہونے والی فلموں نے 100کروڑ سے زائد کمائے۔ ان فلموں میں دبنگ، ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ2شامل ہیں۔
*فلم جے ہو کا پوسٹر سلمان خان نے خود پینٹ کیا جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عامر خان کے گھر میں متعدد پینٹگز ایسی موجود ہیں جو سلمان خان نے بنائی ہیں۔
*سلمان خان نے اداکاری کی تعلیم ڈیزی ایرانی کے ادارے سے حاصل کی جبکہ ساجد خان اور چنکی پانڈے بھی ان کے ساتھ وہاں پڑھتے رہے۔
*سلمان ایک لکھاری بننا چاہتے تھے اور فلم باغی میں انہوں نے یہ اپنا جوہر کسی حد تک دکھایا بھی۔اس کے علاوہ فلم ’ویر‘اور چندر مکھی‘ کی کہانی میں بھی کافی مدد کی۔
*سلمان خان کو چائینز کھانا بہت پسند ہے اور ممبئی میں چائنا گارڈن ان کا پسندیدہ ریسٹورنٹ ہے۔
*سلمان خان نے آٹھ ہیرﺅنز بھی بالی ووڈ کو دیں جن میں بھاگیاشری، نغمہ، چاندنی، بھومیکا چاولہ، سنہا اولالی، زارین خان، سوناکشی سنہا اور ڈیزی خان شامل ہیں۔
*فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ترکی میں شوٹنگ کے دوران وہ ایک ریسٹورنٹ میں بہت جایا کرتے تھے اور بالاآخر اس کا نام ہی ’سلمان ریسٹورنٹ‘ ہی رکھ دیا گیا۔

*فلم ’لنڈن ڈریمز‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنا باورچی ہی لندن بلا لیا اور تمام فلمی سٹاف کو بریانی بنوا کر کھلائی جس کی وجہ یہ تھی کہ سٹاف کانٹینینٹل کھانے کھا کھاکر تنگ آچکے تھے۔
*سلمان خان نے کئی اداکاروں کو بھی متعارف کروایا جن میں ساجدواجد، سنجے لیلا بھنسالی اور ہمیش ریشامیا شامل ہیں۔
*سلمان خان مہنگے تحائف دینے کے لئے بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے کترینہ کیف کو ایک مہنگا فلیٹ، کرینہ کپور کو BMWاور زید خان کو کئی رولیکس گھڑیاں دیں۔

مزید :

تفریح -