عامر خان کو ایک گھنٹے کے لیے دو کروڑ کی پیشکش
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب ترین تصور کیے جانیوالے اداکار عامر خان کو ہاو¿س ہولڈ یعنی گھر میں استعمال ہونے والے سامان کے اشتہار کیلئے دوکروڑ روپے فی گھنٹہ کی پیشکش ہوئی ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برانڈ کمپنی کی خواہش ہے کہ اشتہار میں عامر خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کرن راو¿ بھی ہوںاور جوڑی کو اشتہار کے لیے ایک گھنٹے کا وقت نکالنے کے لیے دو کروڑ کی پیش کش کی گئی ۔
’مڈڈے‘کے مطابق عامر خان اشتہار کی دنیا میں سب سے مہنگے اداکار ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر اشتہارات میں کام کرتے ہیں،عام طور پر اشتہار بنانے میں دو تین دن لگتے ہیں لیکن عامر خان کو محض ایک گھنٹے کے لیے دو کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
اگر عامر خان یہ اشتہار کرن راو¿ کے ساتھ کرتے ہیں تو ان کا نام بالی ووڈکی اُن جوڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو ایک ساتھ اشتہاری فلموں میں کام کرتے ہیں۔