سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے لڑائی کی تردید کردی
ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے آرپیتاکی شادی میں اپنے اور سلمان خان کے درمیان ہونے والی لڑائی کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔
سلمان خان نے ایسا کیا کہا کہ سوناکشی سنہا رو پڑیں،جاننے کے لئے کلک کریں
کچھ دن قبل بھارتی اخبار’ممبئی مرر‘نے یہ خبر دی تھی کہ سلمان خان اور سوناکشی کے درمیان آرپیتا کی شادی میں تلخ کلامی ہوئی تھی اور یہ کہ سوناکشی اس لڑائی کے بعد آنسو بہاتی رہیں۔ سوناکشی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ’خیالی خبر ‘دینے پر ممبئی مرر کے وکی لالوانی(رپورٹر)کو ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بے بنیاد اورخیالی خبر ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
سوناکشی کے بارے میں بالی ووڈ میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ بہت جلد اپنے جذبات کا اظہار کردیتی ہیں اور میڈیا کو بھی کھری کھری سنا دیتی ہیں۔