حکومت کا سپیشل برانچ کو آئی ایس آئی اور آئی بی کی طرح اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سپیشل برانچ کو آئی ایس آئی اور آئی بی کی طرح اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا سپیشل برانچ کو آئی ایس آئی اور آئی بی کی طرح اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے سپیشل برانچ کو آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کی طرز پر اپ گریڈ کرکے برابر لانے کا فیصلہ کر لیاہے۔مقامی اخبار خبریں کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ سپیشل برانچ میں انٹیلی جنس ونگ سمیت تمام شعبوں میں بھرتیاں کی جائیں گی، جن کو پولیس کے دوسرے شعبوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکے گا، صوبائی و زیر داخلہ شجاع خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، ہوم سیکرٹری اعظم سلمان خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عارف مشتاق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر سی پی او لاہور احسن وینس، ایڈیشنل آئی جیز، ترک ٹریفک پولیس افسران شریک تھے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کایگ یا کہ فورس کی بہتری کے لئے سپیشل برانچ م یں الگ سے بھرتی کی جائے گی، سپیشل برانچ کے تمام شعبوں میں الگ سے ایک ہزار نیا سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ نئے سٹاف کو آئی بی کی طرز پر پولیس کے دوسرے شعبوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید :

فیصل آباد -