دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،قوم کا سر شرم سے جھکا دیا
دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے مدد کے بہانے جواں سال خاتون کو اغواءکر کے اس کی عصمت دری کا شرمناک جرم کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون اپنے دفتری کام سے فارغ ہونے کے بعد حمادیہ کے علاقہ میں سواری کی منتظر تھی کہ 41 سالہ پاکستانی ڈرائیور وہاں پہنچا اور خاتون کو گھر چھوڑنے کی پیشکش کی۔

سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب‘ مہاراشٹر کا ہر تین میں سے ایک مسلمان قید ،جاننے کے لیے کلک کریں
 اس نے خاتون کو اپنی منی بس میں بٹھایا اور قدرے ویران جگہ پر جا کر اسے بتایا کہ وہ ایک پولیس افسر ہے اور اس سے قیمتی اشیاءہتھیا لیں۔ بعد ازاں بدکردار ڈرائیور نے دست درازی شروع کر دی اور خاتون کی چیخ و پکار کے باوجود اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ کے معائنے سے زیادتی کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -